میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے ہمزونی قبیلے کے سینکڑوں افراد نے دوسرے روز بھی ڈسٹرکٹ پریس کلب میرانشاہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا، احتجاجی دھرنے کی قیادت چیف آف داوڑ ملک جان محمد داوڑ کر رہے ہیں، مظاہرے میں ہمزونی قبیلے کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی کارکنوں کی بھی ایک کثیر تعداد می شریک ہیں، دھرنے کے دوران مظاہرین نے احتجاجاً مین بنوں میرانشاہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو متبادل راستہ استعمال کر نا پڑا، مظاہرین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں، کہ چند دن قبل ہمزونی میں سیکورٹی فورسز گھر میں گھس کر ایک مقامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے، جس کی میت بھی اُٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے تھے، کو شہید کا درجہ دیکر ان کے خاندان سے معافی مانگ لیا جائے، اور ان کی لاش کو باعزت طریقے سے ہمزونی قبیلے کو حوالے کیا جا ئے۔ مظاہرے کے سربراہ ملک جان محمد داوڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پُر امن لوگ ہیں اور کسی بھی صورت حکومت کے ساتھ خواہ مخواہ تناؤ پیدا نہیں کرنا چاہتے، ہمزونی قبیلے کے دیگر افراد نے بھی مطالبہ کیا کہ اس کیس کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ مظاہرین نے یہ بھی واضح کیا کہ جب تک ان کے مطالبات کو نہیں مانا جائے گا تب تک وہ پریس کلب کے سامنے سے نہیں ہٹیں گے۔اس حوالے سے حکومت کا کوئی موقف سامنے نہیں آسکا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments