نوشہرہ ( دی خیبرٹائمز پورٹ ) ضلع نوشہرہ کے نواحی علاقہ رسالپور میں واقع بارا بانڈہ کے مقام پر سسرالیوں کے فائرنگ سے داماد سمیت چار افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ سے باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ مستورات کے تنازعے پر پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق داماد اپنے سسر کے ساتھ راضی نامے کے لیے ان کے گھر جارہے تھے، تاہم اس دوران پہلے سے تاک لگائے سسرالیوں نے ان کے داماد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے سعد زمان، صادق زمان، حضرت حسین، اور عثمان علی جاں بحق جبکہ سراج شدید زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان عظیم خان، فرہاد اور ان کے بیٹے واقع کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس نے مقتولین کے لواحقین کے مدعیت میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی، اہل علاقہ کی مدد سے پولیس نے چاروں میتیں اور ایک زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments