ضلعی انتظامیہ کی مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی و گرانفروشوں کے خلاف کاروائی شروع

نوشہرہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ سمن عباس اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حاجرہ سمیع نے اکوڑہ خٹک , رشکئی رسالپور مین بازاروں اور نواحی علاقہ جات میں آٹا ڈیلروں، سبزی/فروٹ فروشوں ,کریانہ سٹوروں میں آٹا، چینی، دالیں وغیرہ کی سرکاری مقرر کردہ ریٹ اور موجودگی کی چیکینگ کرتے ہوئے سرکاری نرخنامہ کے بارے میں جانچ پڑتال کی جبکہ 15 افراد کو خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے. اور 03 دکانیں سیل کر دئیے۔ کاروائی کے دوران کاروباری حضرات کو اشیاء کی سرکاری ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اسکے ساتھ ساتھ دوکانوں کو موجودہ حلات کو مدںظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کئیے اور کہا کہ حجوم اور رش کا سبب نہ ہونے دے۔ ماسک اور سینیٹائیزرز کا استعمال یقینی بنائے۔ مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے جاری اعلامیے میں واضع ہدایات پر عملداری کریں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ ایسے اداروں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں