شمالی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے دو مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اورشدت پسندوں کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں، زرائع کے مطابق پہلا واقعہ تحصیل دتہ خیل کے بالائی علاقے توت نارائی میں پیش آیا جہاں پر جھڑپ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، فورسز کی جوابی کارروائی میں 9 دہشتگرد مارے گئے ہیں، جبکہ دوسرا واقع تحصیل میر علی میں پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید، ایک زخمی جبکہ ایک دہشتگرد بھی مارا گیاہے، ذرائع نے مزید بتایا ہے، کہ میرعلی میں ہونے والے واقعہ میں شہید اور زخمی اہلکاروں کو اے ڈی ایس ہسپتال دوسلی منتقل کردیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی،
پچھلے ایک ہفتے میں 7 اس قسم کےکاروائیوں میں 25 کے قریب شدت پسند مارے گئے ہیں، جبکہ کئی اہلکار بھی شہید ہوگئے ہیں، شمالی وزیرستان سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق وہاں موجود سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں بدامنی پھیلانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ یہاں کے عام قبائل کیلئے زندگی آسان ہوسکے، اور بد امنی پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی ہوسکے ۔
Load/Hide Comments