پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) پشاور کے نواحی علاقے متنی میں رات تین بجے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا ہے، جب تینوں دوست شہزاد خان، عثمان خان، اور فاروق خان رات کو تین بجے کے قریب شہر سے اپنے گھروں واپس آرہے تھے، اسی وقت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تینوں دوست موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں، متنی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ دوسری جانب مقتولین کے لواحقین اور متنی کے دیگر شہریوں نے جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی لاشوں کو سڑک پر رکھ کر مظاہرہ شروع کیا، جس کے باعث مین انڈس ہائے وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ مقتولین کےقاتلوں کو جلد بے نقاب اورانہیں گرفتار کرکے سزادی جائے، پولیس نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرکے انڈس ہائےوے پر ٹریفک بحال کردیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments