قبائلی ضلع کرم میں اراضی کے تنازرہ پر قبائل کے مابین آج پانچویں روز بھی بھاری اسلحہ سے جنگ جاری

پاراچنار ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں پولیس اور ہسپتال ذرائع کےمطابق لوئر کرم کے علاقہ بالش خیل اور ابراہیم زئی کے علاقوں میں دو قبائل کے مابین زمین کے تنازعے پر پانچ روز بھی لڑائی جاری ہے، بھاری اسلحہ سے جھڑپوں کے باعث پاراچنار پشاورمین شاہراہ ہر قسم کے آمد و رفت کے لئے بند ہے اور فائرنگ کی زد میں اکر بجلی کی مین سپلائی لائن کی تاریں ٹوٹنے سے ضلعی صدر مقام پاراچنار سمیت اپر کرم کی بجلی بھی کئی روز سے بند ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، متحارب قبائیل نے آج ضلع کرم کے دیگر علاقوں پر بھی میزائیل حملے کئے دو میزائیل علاقہ غربینہ دو میزائیل علاقہ ٹوپکی اور ایک علاقہ ابراھیم زئی پر جا گرا جسے گھروں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور ایم پی اے سید اقبال میاں نے جھڑپوں کو پھیلانے کی کوششوں افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا کہ فوری فائر بندی نہ کی گئی تو اس سے پورے ضلعے کے امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے پارلمینٹیرنز کا کہنا تھا میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز قبائلی عمائدین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششوں کے بعد فریقین کو سیز فائر پر رضا مندی کے بعد عملی اقدامات اٹھائے جارہے تھے کہ اس دوران پاڑہ چمکنی قبائل کی طرف سے دوبارہ حملے شروع کئے گئے جس کی وجہ سے فائر بندی نہ ہو سکی

اپنا تبصرہ بھیجیں