پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پشاور میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان وزیراعلیٰ ہاؤس میں نماز عید آداکرینگے، جبکہ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان گورنرہاؤس پشاور، جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نمازعیدآبائی علاقہ ڈی آئی خان میں آدا کرینگے ۔
وفاقی وزیر علی آمین گنڈاپور بھی اپنے علاقے ڈی آئی خان میں عید کی نماز ادا کرینگے
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکز ی سربراہ اسفندیار ولی خان ولی باغ چارسدہ میں نماز عیدآدا کرینگے، قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئر مین آفتاب احمد خان پشاور میں نماز عید آدا کرینگے ، جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق منصورہ لاہور میں نماز عید ادا کرینگے، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی آبائی علاقہ ایبٹ آباد میں نماز عید آدا کرینگے، صوبائی وزراء ہشام انعام اللہ لکی مروت میں، ضیاءاللہ بنگش کوہاٹ اور شوکت یوسفزئی پشاور میں نماز عید آدا کرینگے۔
آراکین صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی بھی نماز عید اپنے آبائی علاقوں میں ہی آدا کرینگے
خیبر پختونخوا حکومت نے عید کو سادگی کے ساتھ اور ملنے سے گریز کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
