انسانی حقوق پراجیکٹ اور یواین ڈی پی کےزیراہتمام انسانی حقوق کی رپورٹنگ کےموضوع پرتربیت کا انعقاد

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) خیبر پختون خوا حکومت کے اہلکاروں کیلئے “پاکستان کے عالمی انسانی حقوق رپورٹنگ کی ذمہ داریاں ” کے عنوان سے ٹریننگ کا انعقاد ۔ وزارت انسانی حقوق پاکستان اور یورپی یونین کے مشترکہ منصوبے حقوق پاکستان پراجیکٹ اور یو این ڈی پی کے اشتراک سے منعقدہ اس تربیت میں بیس اہلکاروں نے شرکت کی ۔ تربیت کا افتتاح خیبر پختون خوا کے سیکرٹری برائے قانون، پارلیمانی امور اور شعبہ انسانی حقوق مسعود احمد نے کیا۔ اس ٹریننگ کا مقصد خیبر پختونخوا حکومت کے شعبہ برائے انسانی حقوق اور اقلیتوں کے امور اور کے پی ٹریٹی عملدرآمد سیل کے نمائندوں کی پاکستان کے عالمی انسانی حقوق معاہدوں پر رپورٹنگ اور عملدرآمد کی تکنیکی اور آپریشنل صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری مسعود احمد نے حقوق پاکستان پراجیکٹ کی علمبردار انسانی حقوق کی تربیت اور کپیسٹی بلڈنگ پروگرام تیار کرنے اور عملدرآمد میں مدد کو سراہا۔ انہوں نے خاس طور پر 2010 میں سیہلاب کے نتیجے میں ہونے والے معاشی نقصان کے تناظر میں پاکستان کی معیشت میں جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصے کو سراہا خاص۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیت حکومتی نمائندوں کی علمی بنیادکو فروغ دے گی جو کہ انہیں عالمی انسانی حقوق رپورٹنگ کے مینڈیٹ کو پورا کرنے کے لیے درکار ہے۔ بہتر صلاحیت کے ساتھ متعلقہ محکمے مؤثر طریقے سے حکومت کی عالمی معاہدوں کی رپورٹنگ میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کی کوششوں پر غور و فکر کر سکیں گے ۔ اس موقع پر حقوق پاکستان پراجیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر علی دایان حسن نے حقوق پاکستان پراجیکٹ اور اس کی تربیت کے مقاصد کا جائزہ پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ پروگرام انسانی حقوق کے متعلقہ کرداروں کی مشاورت سے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ تربیت انسانی حقوق سے متعلق پاکستان کے حقائق و تصورات کی عکاس ہو ۔ انہوں نے کہا کہ حقوق پاکستان پراجیکٹ پوری دنیا میں یورپی یونین کی جانب سے اس پیمانے پر شروع کیا گیا گیا واحد انسانی حقوق کپیسٹی بلڈنگ پراجیکٹ ہے جس کا مقصد پاکستان کو انسانی حقوق رپورٹنگ کے فرائض پورے کرنے میں مدد دینا اور پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو پروان چڑھانا ہے۔ اس لیے یہ مثبت اور تعمیری انسانی حقوق مفاہمت کی نمائندگی کرتا ہے۔ یورپی یونین کا پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ (حقوق پاکستان) کا یہ پروگرام جسے یورپی یونین کی مالی اعانت حاصل ہے کا مقصد حکومت پاکستان کی انسانی حقوق کے فروغ کی مسلسل کوششوں میں مدد فراہم کرنا ہے۔ٹریننگ کے اختتام پر خیبر پختونخوا کے سیکرٹری برائے قانون، پارلیمانی مور اور شعبہ انسانی حقوق مسعود احمد اور جناب علی دایان حسن نے تربیت یافتہ شرکاء کو سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔ اپنے اختتام کلمات میں انہوں نے حقوق پاکستان، وزارت انسانی حقوق، یورپی یونین، یو این دی پی اور تعاون کرنے دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ سرگرمی آنے والے مہینوں اور سالوں میں مزید بہتر انداز میں آگے بڑھے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس طرح کی تربیتیں متعلقین کو رپورٹنگ کا عمل سمجھنے اور اسکی حقیقی ضروریات کے مطابق کام کرنے میں مدد دیتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں