شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) میرانشاہ پریس کلب کے سامنے سپلگہ گاوں کے مکینوں کا واپڈا کے خلاف اختجاجی مظاہرہ اور دھرنا.
مظاہرین نے واپڈا کے خلاف شدیدنعرے بازی کی اور بنوں میرانشاہ مین روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا. مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر تھے جس پر مطالبات درج تھے. ملک رضوان اللّٰہ خان. ملک امشاداللە خان اور ملک رحمان اللہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار ابادی پر مشتمل سپلگہ گاوں میں گزاشہ 2 ہفتوں سے بجلی غائب ھے مسجدوں اور گهروں میں پانی ناپید ھے. واپڈا والوں نے 2 گنهٹے کی بجلی کیساتھ آنکھ مچولی کا کھیل شروع کیا ھے. فیڈر اورلوڈ کے بہانے بناتے ھے سپلگہ گاوں کے لئے الگ بجلی لائین اور فیڈر لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں سروے کے مطابق علاقے میں 52 ٹرانسفارمروں کی اشد ضرورت ھے سٹیج فور سے اس کمی کو پورا کریں. حکومت کو 7 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ھے اگر ھمارے مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو پورے شمالی وزیرستان کے شاہراہ بند کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری موجودہ حکومت پر ہوگی.
Load/Hide Comments