بنوں میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے مسافروں اور دور سے آئے ہوئے مریضوں کے تیمارداروں کیلئے شیلٹرہومز قائم، تاہم کھانے کا انتظام نہیں

بنوں ( محمد وسیم سے ) خیبر پختونخوا حکومت نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ضلع بنوں میں شیلٹر ہومز تو شروع کئے، لیکن اس میں قیام کرنے والوں کو کھانا کون کھلائیگا؟ یہ کسی کو نہیں معلوم، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بھی بے بس ہو گئی، مسافروں اور بیماروں کے ساتھ آئے ہوئے لواحقین کو کھانا کھلانے کیلئے اب غیر سرکاری تنظیموں سے مدد کی استدعا کی گئی ہے، جس کیلئے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام چلنے والے شیلٹر ہومز میں  قیام کرنے والوں کو کھانے کھلانے کا مسئلہ بن گیا ہے، ڈسٹرکٹ آفیسر اور دیگر عملہ اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں اور مریضوں کے ساتھ آنے والے شہریوں کو کھانا کھلاتے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے بنوں میں کام کرنے والی این جی اوز کو شیلٹر ہومز میں کھانا کھلانے کی ہدایت کر دی اسیسٹنٹ کمشنر بنوں کی طرف سے جاری ہونے اعلامیہ میں یہ واضح کیا گیاہے، کہ محکمہ سوشل ویلفیئر پناہ گاہ میں قیام کرنے والوں کو کھانا نہیں کھلا سکتی، خیبر پختونخوا حکومت نے شیلٹرز ہومز کے قیام کے بعد مسافروں کو کھانا کھلانے کا بندوبست نہیں کیا جو کہ ایک المیہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں