قبائلی ضلع کرم سےملک بھر کو الو فراہم کرنےکیلئے انتظامیہ نےاعلیٰ کوالٹی کاتخم فراہم کردیا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) محکمہ زراعت ریسرچ پاراچنار میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے اپنے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر تاجر حسین نے کہا کہ کسانوں کو آلو سمیت مختلف اشیاء کے تخم اور دیگر اوزار دئیے جارہے ہیں تاکہ پیداوار میں مزید اضافہ کیا جاسکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ باقاعدہ تربیت کے بعد دو سو ساٹھ کسانوں میں آلو کا تخم اور دیگر اوزار دئیے جارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال تخم کی فراہمی کے بعد ضلع کرم میں آلو کی بہترین پیداوار ہوئی تھی اور پنجاب کے مختلف علاقوں کو تخم ضلع کرم سے فراہم کیا گیا تھا اس سال دو سو ساٹھ کسانوں میں اعلی کوالٹی تخم تقسیم کی گئی جس کے بعد توقع ہے کہ آئیندہ سال ملک بھر کے مختلف علاقوں کو پاراچنار ضلع کرم سے آلو کی تخم فراہم کی جائے گی تخم کے علاؤہ کسانوں میں فصل کاٹنے والے مشینوں سمیت دیگر اوزار بھی تقسیم کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں