باجوڑ جرگہ ہال میں وکلاء کے تنظیم باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے تقریب حلف برداری میں ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کیخلاف 7ATA کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا

باجوڑ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع باجوڑ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے حلف برداری کی تقریب میں ہنگامہ آرائی کرنے والے جماعت اسلامی کے آمیرمولانا وحید گل،
سابق ایم این اے ہارون الرشید ، جماعت اسلامی یوتھ رہنماء فرمان اللہ ، ذاکر اللہ شاہکار اور مصباح الدین کیخلاف 7ATAکا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
ایف آئی آر ایڈوکیٹ سفیان علی شاہ کی جانب سے درج کیاگیا ہے جس میں مجروحین عطاء اللہ ایڈوکیٹ ، جاوید شاہ ایڈوکیٹ سفیان علی شاہ اور نصیر احمد شامل ہیں.
ہفتہ کے دن باجوڑ بار کے تقریب میں ایم این اے محسن داوڑ جیسے ہی تقریر شروع کرنے کیلئے سٹیج پر بلائے تو جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے سٹیج پر ہلہ بول دیا ۔ سٹیج سیکرٹری پر کرسیوں کے وار کئے، اور گالم گلوچ سمیت ہال کو میدان جنگ بنادیا گیا. جسمیں متعدد وکلا زخمی ہوگئے.
مبصرین کا کہنا ہے. کہ قبائلی روایات میں ایسے فعل سرزد کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، تاہم قبائلی ضلع باجوڑ میں پشتون اور قبائلی روایات کی دھجیاں بکھیر دی گئیں.

اس کی ویڈیو یہاں  کلک کرکے ملاحظہ کرسکتے ہیں، شکری

اپنا تبصرہ بھیجیں