پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) وفاق المدارس خیبر پختون خوا کے ناظم مولانا حسین احمد نے درویش مسجد پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے، کہ دیرکالونی مسجد دھماکہ کے تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے، مدارس اور اہم شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کیا جائے، دیر کالونی مسجد دھماکہ کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے، سیکیورٹی حکومت کی زمہ داری تھی، حملہ سے قبل اطلاع دی گئی تھی، حکومتاور پولیس نے زمہ داری پوری نہیں کی ہے، آئی جی پی نے کہا ہے کہ ایسے چھوٹے موٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے والے آئی جی پی خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹا کر فرائض کا ادراک کرنے والا افیسر کو تعینات کیا جائے، مسجد سانحہ کے شہداء کیلئے اعلان کردہ پیکیج مسترد کرتے ہیں، اے پی ایس کے شہدا کے برابر مسجد شہداء کے لواحقین کو امدادی پیکیج دیا جائے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments