پشاور ( پ ر ) جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ کا اجلاس صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن کی صدارت میں مفتی محمود مرکز پشاور میں منعقد ہوا جس میں ارکان مجلس عاملہ صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاءالحق درویش مفتی فضل غفور عبدالجلیل جان آصف اقبال داودزی نور الاسلام حضرت مولانا احمد علی اور حاجی دانشمند نے شرکت کی اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پی ڈی ایم کا 13 دسمبر لاہور کا جلسہ عام انصارالاسلام کے حوالے سے وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے واقعہ اور دیگر اہم امور سے متعلق غور کیا گیا جماعت کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان نے مجلس عاملہ کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجلس عاملہ کے فیصلے کے مطابق صوبہ کے تمام اضلاع 13دسمبر بروز اتوار پی ڈی ایم لاہور کے جلسے عام میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے اس سلسلے میں تمام اضلاع کی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اضلاع کی مجلس عاملہ اور ارکان اسمبلی کی قیادت میں قافلے کی صورت میں لاہور جلسے عام کے مقام پر دوپہر بارہ بجے تک پہنچ جائیں اجلاس کے فیصلہ کے مطابق وسطی اضلاع جنوبی اضلاع ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے قافلوں کی نگرانی مجلس عاملہ کے ارکان کریں گے اجلاس میں وزارت داخلہ کا انصار اسلام کے حوالے سے نوٹیفیکیشن کو بد نیتی پر مبنی قراردیا گیا اور اعلان کیا کہ کے صوبہ بھر کے رضاکار اپنے اضلاع کے سالاروں کی قیادت میں ہر صورت میں لاہور پہنچیں گے اجلاس میں کہاگیاکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی قتل کی ایف آئی آر صوبائی وزیر صحت اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف درج کی جائے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر وزیر صحت کو مستعفی ہوجانا چاہئے اجلاس میں بی آر ٹی اور بلین ٹری کے حوالے سے آڈیٹر جنرل اور سپریم کورٹ کے حالیہ ریمارکس کی روشنی میں فی الفور کاروائی اور ملوث حکومتی اہلکاروں کو الفور معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملتان پشاور اور دیگر اضلاع میں کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور لاہور جلسہ عام کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت کے بزدلانہ اقدامات کی مذمت کی گئی اجلاس میں مفکر اسلام محدث کبیر مفتی زرولی خان اور مولانا محمد اکبر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ان کی مغفرت کے لیے دعا اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments