بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں ٹاون شپ میں جرگہ منعقد ہوا جس میں احمد زئی وزیر قبائل کی شاخوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنی اپنی رائے دی، جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈسٹرکٹ کونسلر حلیم زادہ وزیر، سابق تحصیل ناظم ڈومیل فدا محمد خان، ناز علی خان وزیر، ملک سہراب خان ، سابق ڈسٹرکٹ کونسلر زعفران خان وزیر، ملک نجیب وزیر،سفیان (ملک زادے) و دیگر نے کہا کہ رواں سا ل مارچ کے مہینے میں جب جانی خیل کے مظاہرین نے چار لاشوں کے ہمراہ اسلام آباد کی طرف پیش قدمی شروع کی تو احمد زئی وزیر پہنچنے پر ان کا پر تپاک استقبال کرکے قیام و طعام کا بندوبست کیا جبکہ 8 روز دیئے جانے والے دھرنے میں بھی ان کے ساتھ شریک ہو ئے اب ایک بار پھر اتمانزئی یعنی جانی خیل پر دوبارہ مشکل وقت آ یا ہے کہ 19 روز سے ملک نصیب کی لاش کیساتھ امن کیلئے دھرنا دیئے ہوئے ہیں اور اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے انشاء اللہ اس بار اس سے بھی بڑھ کر ہم ساتھ دیں گے ان کیلئے طعام و قیام کا بندوبست کیا جائے گا پچھلی بار بھی جانی خیل کے مظاہرین کیساتھ ہر موڑ پر کھڑے تھے، اس مرتبہ بھی احمدزئی وزیر کی جانب سے جانی خیل کے مظاہرین کیساتھ بھرپور یکجہتی کر رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ کچھ عناصر احمد زئی قوم میں نا اتفاقی پیدا کرکے جانی خیل کے زخموں پر نمک چڑھا رہے ہیں لیکن یہ سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جانی خیل کے امن سے متعلق تمام مطالبات تسلیم کئے جائیں وگرنہ اسلام آباد کی طرف نکلتے وقت احمد زئی وزیر کے چھوٹے بڑے تمام باشندے ان کے ساتھ لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments