قبائلی ضلع مہمند میں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، سلطان آباد کرکٹ کلب نے کپ اپنے نام کردیا

مہمند ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند میں منعقدہ 22 کرکٹ ٹیموں پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہونے لگا، فائنل میچ سلطان آباد اور سنگر کلب کے مابین کھیلا گیا، فائنل میچ کے الحامد مائننگ کمپنی کے ملک اویس خان مہمند مہمان خصوصی کے حثیت سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ جیتنے والے ٹیم میں ایک موٹر سائیکل اور رنر اپ ٹیم میں 25000 روپے اور باقی ٹیموں میں کرکٹ کیٹس تقسیم کئے۔
محمد اویس خان مہمند نے کہا کہ جب کھیلوں کے میدان آباد ہو تو ہسپتال ویران ہونگے۔ ان کا مقصد کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ پیدا کرنا ہے، مہمند کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے تاہم ان کو سہولیات فراہم کرنا اپنا میشن سمجھتے ہیں۔
محمد اویس خان مہمند نے کہا کہ ضلع مہمند میں اپورٹس کی کوئی اکیڈمی نہیں ہے، ہم مہمند قوم کے جوانوں کے لئے کرکٹ اور والی بال اکیڈمی بنائینگے۔
انہوں نے مہمند پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، کہ صحت مند معاشرہ ہی ملک و قوم کے ترقی میں اہم کردار آدا کر سکتا ہے۔ ہم شگئی کرکٹ گراؤنڈ میں ہارڈ بال ٹورنامنٹ کا جلد افتتاح کریں گے۔
انہوں نے وزیر اعلی، ایم این اے اور سینیٹر سے مطالبہ کیا کہ ضلع مہمند میں سپورٹس کمپلیکس کی ضرورت ہے یہاں ایک سپورٹس کمپلیکس بنایا جائے، تاکہ مہمند کے جوانوں کو ان کا ٹیلینٹ اجاگر کرکے وطن عزیز کا نام روشن کرنے کیلئے استعمال کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں