پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع کرم کے ڈاکٹر عطااللہ نے کہا کہ ضلع کرم میں خسرہ سے پندرہ سال سے کم عمر کے بچوں کیلیے خصوصی ٹھیکے لگانے کیلیے پندرہ نومبر سے بارہ روزہ مہم شروع کی جارہی ہے اور اس حوالے سے میڈیا علماء سیاسی و سماجی راہنماؤں محکمہ تعلیم اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے آفراد سے مشاورت اور آگاہی کا عمل جاری ہے تاکہ تمام تر بچوں کو خسرے کے ٹھیکے لگانے کا عمل یقینی بنایا جاسکے،
ڈاکٹر عطا اللہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر خسرے کے خلاف ٹھیکے لگانے کا کام مکمل کرینگے جبکہ ساتھ ساتھ پولیو کے قطرے اور کرونا ویکسین کا عمل بھی جاری رکھا جائے گا، ڈاکٹر عطااللہ کا مزید کہنا تھا کہ اب تک کرونا سے بچاو کیلیے ایک لاکھ نو ہزار آفراد کو کرونا کے ویکسین لگائے گئے ہیں۔
