بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں جانی خیل دھرنا منتظمین نے کسی بھی وقت لانگ مارچ پر جانے کیلئے تمام شاخوں کے عمائدین کی فہرستیں تیار کر لیں ، قومی پابندیاں لگ کر کوئی بھی شخص لانگ مارچ سے رہ جانے پر اور دھرنا میں غیر خاضر رہنے پر جرمانہ کیا جائے گا۔
دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر گل عالم اور ملک مویز خان نے کہا کہ لانگ مارچ کے وقت راستے میں مظاہرین کو نقصان پہنچا تو مقدمہ ڈی پی او ، ڈپٹی کمشنر اور ریاستی اداروں پر درج کریں گے ، جانی خیل دھرنا کے بعد فورا اسی مقام پر کھلے میدان پشتون لویہ جرگہ بلائیں گے، جس کیلئے تمام سیاسی و قوم پرست قیادت سے ملاقاتوں کیلئے وکلاء ، قبائلی عمائدین ، صحافی ، علماء کرام کو ساتھ لیکر جائیں گے شرکاء نے محمود خان اچکزئی ، آفتاب شیرپاو ، فضل الرحمن ، بلاول بھٹو ، سراج الحق بشمول پی ٹی آئی سے درخواست کی کہ ایمل ولی خان کی طرح جانی خیل میں امن کے قیام کیلئے پورے ملک کو جلسہ گاہ میں تبدیل کریں۔جانی خیل آمد اور یکجہتی کیلئے ان تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments