تخت بھائی مردان کے تفریحی و تاریخی مقام بدھ مت کے آثارقدیمہ کی پہاڑی پرآگ بھڑک اٹھی

مردان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ریسکیو 1122 مردان کے مطابق مقامی شہریوں نے انہیں رات کو اطلاع دی ہے، کہ معروف بدھ مت کے تاریخی اثار قدیمہ کے کھنڈرات والی پہاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ہے، اطلاع کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، تاہم آگ زیادہ ہونے کے باعث ریسکیو کی ٹیموں نے ہنگامی صورتحال قرار دیکر مزید ٹیمیں بھی طلب کرلئے، جس نے آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں،
پولیس کے مطابق ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں، تہم پولیس کا کہنا تھا، کہ یہ آگ اچانک کوئی واقعہ نہیں، بلکہ بدھ مت اثار قدیمہ کو نقصان پہنچانے کیلئے کسی گروہ کا حرکت ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں