پاراچنار میں پی ٹی آئی کرم کے نائب صدر اور قبائلی رہنما ملک شریف زمان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے پولیس زرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار کے غلام جان مارکیٹ میں پی ٹی آئی کے نائیب صدر اور قبائیلی راہنما ملک شریف زمان کو پستول سے گولی ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا پولیس کی ایمرجنسی ایمرجنسی ٹیم غلام جان پل مارکیٹ پہنچ گئی اور شریف زمان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچایا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے پولیس کے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔دوسری جانب مقتول کے آبائی علاقہ بوشہرہ میں مشتعل ھجوم نے قتل کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور قاتلوں کی جلد گرفتار ی اور سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کرم ڈسٹرکٹ کے مذمتی اجلاس میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ شریف زمان کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کیا جائے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور جائے وقوعہ پر موجود کئ افراد سے تحقیقات کی جارہی ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ جلد اصل قاتل تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں