شمالی وزیرستان میرعلی کے نواحی گاؤں حسوخیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پہلے روز 250 مریض معائنے کیلئے پہنچ گئے

میرعلی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں موجود فلاحی تنظیم یوتھ آف وزیرستان کے تعاون سے میرعلی کے قریب گاؤں حسوخیل میں واقع خالی سرکاری ہسپتال کی عمارت میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، یہ کیمپ تین دن تک جاری رہیگا، مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تعاون سے منعقدہ اس کیمپ میں پہلے روز 250 مریض پہنچ گئے، جو مختلف امراض میں مبتلا تھے، کیمپ میں آنے والے مریضوں کیلئے مختلف بیماریوں کے ماہرین موجود تھے، جو مریضوں کی چیک اپ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کئے گئے۔ یوتھ آف وزیرستان کے صدر نوراسلام کے مطابق یہاں ان کے علاقے میں ایسے نادار اور غریب خاندانوں کی تعداد ذیادہ ہے، جو مختلف بیماریوں کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے، ایسے خاندان جو ہسپتالوں یا پرائیویٹ کلنکس تک رسائی کی ممکن نہیں، فری میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد یہی ہے، کہ صحت کے مسائل میں مبتلا افراد یا ان کے خاندان کے مریضوں کا علاج کیا جاسکے، جو غربت کی وجہ سے علاج سے محروم ہو۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا، کہ اگر کیمپ کے دواران ایسے مریضوں کی بھی نشاندہی کی جائیگی، جس کا علاج یہاں شمالی وزیرستان میں ممکن نہ ہو، یا انہیں طویل المدت علاج درکار ہو ، ان کے علاج کیلئے بھی مستقل بنیادوں پر بندوبست کیا جائیگا۔ کیمپ مزید دو روز تک جاری رہیگا، جہاں دور دور کے دیہاتوں سے بھی مریضوں کو بلائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں