قبائلی ضلع کرم میں بلدیہ کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجاً جاڑو پھینک دئے

پاراچنار ( خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈٰسک ) بلدیہ پاراچنار کے ملازمین نے گزشتہ تین سال سے بند تنخواہوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کی منظوری تک شہر و دفاتر کی صفائی سے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا
پریس کلب پاراچنار کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بلدیہ پاراچنار کے ملازمین نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے ان کی تنخواہیں اور پنشن بند ہیں جس کے باعث ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی بحالی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں مگر ہر جگہ سے صرف طفل تسلیاں ہی ملتی ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ سکولوں میں ان کے بچوں کی بھاری فیسیں جمع ہوگئی ہیں اور شہر میں دوکانداروں سے قرضے لے لے کر گھر کے چولہے جلائے رکھیں مگر اب دوکاندار حضرت بھی مزید ادھار پر سامان دینے سے گریزاں ہیں جس کے باعث ان کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں ملازمین کا کہنا تھا کہ ان میں سے بیشتر ملازمین بیوائیں ہیں اور ان کا واحد آسرا پنشن ہے مگر بدقسمتی سے وہ بھی نہیں مل رہی ملازمین نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ، سیکٹری بلدیات اور دیگر متعلقہ حکام سے تنخواہوں کی جلد بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ملازمین نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو وہ خود سوزی پر مجبور ہو جائیں گے ملازمین کا کہنا تھا کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے عید کے ایام میں میں احتیجاج کا سلسلہ جاری رکھا
دوسری جانب ٹی ایم او سید بہار حسین کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں ایک سنگین مسلہ ہے اور وہ تنخواہوں کی بحالی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں