شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور واقعہ میں مقامی شخص ہلاک

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی بازار کے مین چوک میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے میرعلی سب ڈویژن کے تحصیل سپین وام سے تعلق رکھنے والے زیدنواز ولد محمد الیاس کو گاولی مارکر ہلاک کردیا، حملہ اور آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے مقامی شہریوں کی مدد سے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، کہ نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں