میرعلی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے پاک افغان سرحد قریب واقع تحصیل سپین وام کے علاقے ٹی ٹی مداخیل کے ایک گورنمنٹ پرائمری سکول کے مالک مکان کا دعوی ہے کہ وہ سکول کے بچوں کیلئے اپنی جیب سے پرائیوٹ طور پر اساتذہ کو آدائیگی کر رہے ہیں جبکہ سرکاری اساتذہ کسی طور پر ڈیوٹی دینے کو سکول انے کیلئے تیار نہیں۔ شمالی وزیرستان کے دور افتاد ہ علاقے ٹی ٹی مداخیل میں چالیس سال سے قائم گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹک کوٹ کے مالک مکان نو ر محمد خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ مذکورہ سکول میں 70کے قریب طلباء ہیں جن کیلئے ایجوکیشن افس کی طرف سے تعینات اساتذہ ضرب عضب کے بعد سے سکول نہیں آئے ہیں اور ایجوکیشن آفس کو بار بار کی درخواستوں کے باوجود کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا جا رہا کیونکہ متعین اساتذہ کا ایجوکیشن آفس میں اثر و رسوخ ہیں۔ نور محمد خان نے مزید بتایا کہ انہوں نے پرائیویٹ اساتذہ کو بچوں کے مستقبل کی خاطر سکول میں اپنی جیب سے تنخواہوں پر رکھ لئے ہیں لیکن مزید پرائیویٹ اساتذہ کو تنخواہیں دینا بھی میرے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/06/North-Waziristan-School-Condition--969x630.jpg)