ضلع مہمند میں سوران درہ مانڑئی پہاڑوں پر جعلی لیز نامنظور، وزیراعظم سےمداخلت کی اپیل، شکورکور موسیٰ خیل مشران کی پریس کانفرنس

غلنئی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند میں تحصیل بائیزئی سوران درہ شکور کور کے مشران ملک ضراب گل، ملک اکرام، ملک سید علی نے درجنوں افرادکے ہمراہ غلنئی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے، کہ سوران مانڑئی پہاڑ پر قومی اجلاس عام کے ذریعے لیز تین ماہ قبل ہوا تھا، مگر ڈی سی مہمند نے ٹاؤٹ زاہد نامی شخص کے درخواست پر لیز روک دیا گیا، انہوں نے الزام لگایا کہ مذکورہ پہاڑ کی لیز کی روک تھام اور مخالفین کیساتھ ڈی سی مہمند حصہ میں برابر شریک ہے۔اور تمام ماتحت عملہ کو قومی لیز پر قانونی کاروائی سے روک دیا گیا، اور گزشتہ روز جمعہ کو زاہد نامی شخص نے دھوکہ بازی سے حجرہ میں خفیہ طریقے سے ان پڑھ لوگوں سے لیز پرانگوٹھے لگادئے ہیں، جو کہ سراسر جعلی اور غیر قانونی ہے، انہوں نے کہا کہ انضمام سے ہمیں انصاف کی توقع تھی مگر انتظامیہ سمیت بعض درباری لوگوں کا اپنے روایتی انداز سے اپنی اوقات دیکھانا آج بھی  ان کی مجبوری بن گئی ہے، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سمیت وزیراعلی خیبرپختونخوا  اور دیگر ذمہ دار  اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ مسئلے کا شفاف انکوائری کیاجائے، اور علاقے کے عوام کو موجودہ ڈپٹی کمشنر سے چھٹکارا دلایا جائے، بصورت دیگر پورا قوم احتجاج اور مظاہروں  پر مجبور ہوجائینگے اور وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں