میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹر کٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے پولیس ذرائع اور انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ میرانشاہ تحصیل کے تپی گاؤں میں نامعلوم افرا د نے ایک مقامی نوجوان شمشیر خان ولد ظفر خان ساکن تپی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور لاش دریائے ٹوچی کے کنارے پھینک دی جس کو اتوار کی صبح مقامی افراد نے دریافت کرلیا۔ تپی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ شمشیر خان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی اور ہفتے کی شام وہ ایک شادی بیاہ میں شرکت کیلئے گئے جہاں یہ واقعہ پیش آیا، دریں اثناء انتطامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل میرعلی کے عیدک قبیلے کے دو گرپو ں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق تصادم نسیم خان اور محمد غلام گروپوں کے مابین ہوا جس میں ایک شخص قیصر امین ولد محمد غلام جاں بحق جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے جن میں اکبر ولد محمد غلام، احمد سعید ولد نسیم خان، سمیع اللہ ولد شیرین جان، ناصر شاہ ولد شیرین جان اور خان زیب شامل ہیں، انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں خاندانوں کے مابین پُرانی دشمنی چلی ارہی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments