پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈاکٹروں کے مطابق گزشتہ روز پاراچنار ہسپتال کی ایک لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی کیلئے ہسپتال جارہی تھی کہ ٹریفک پولیس نے انہیں روک لیا اور ہتک آمیز روئیے کے ساتھ پیش آئے جس پر ٹریفک پولیس اور لیڈی ڈاکٹر کے ڈرائیور کے مابین ہاتھا پائی ہوئی اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کردی گئی واقعے کے خلاف پاراچنار کے ڈاکٹروں نے احتجاج کیا اور او پی ڈی بند کردی اس موقع پر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر کے خلاف اس قسم ہتک آمیز رویہ برداشت نہیں کرینگے جبکہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالقدوس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہسپتال آمد و رفت کیلئے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا جائے اور انہیں باعزت طریقے سے جینے کا حق دیا جائے۔
ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث علاج نہ ملنے کی وجہ سے مریضوں اور کرونا ویکسین لگانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور احتجا جآ مریضوں اور لواحقین نے پاراچنار کا مین روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا، ڈی پی او طاہر اقبال کا کہنا تھا کہ اگر ہر کوئی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں تو اس قسم واقعات پیش نہیں ہونگے واقعے کے حوالے سے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مسلہ افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا گیا۔
Load/Hide Comments