پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) انسانی خُلیوں کی قدرتی فریکوئنسی پیدا کرنے کے لئے بائیو ریسوننس ٹکنالوجی کے استعمال کے لئے پشاور میں میڈیکل فریکوینسی سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا، اس سلسلے میں میڈیکل فریکوینسی سنٹر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر محمد علی خالد ، ڈائریکٹرز حفیظ الرحمن ، صادق آفریدی اور ایڈوائزر عتیق راجہ نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوت مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے بائیو ریسوننس ٹیکنالوجی انتہائی اہم ہے اور یہ ٹیکنالوجی خلیوں کی قدرتی فریکوئنسی پیدا کرتی ہے جس کے ذریعے ناقص اور غیر فعال خلیوں کو صحت مند نیچرل فریکوینسی فراہم کرکے آرگنز اور سیلز پھر سے فعال کرتی ہے جس کے لئے مذکورہ سنٹر پشاور یونیورسٹی ٹاؤن میں قائم کیا گیا ہے، جس سے کثیر تعداد میں مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بائیو ریسوننس ٹیکنالوجی بے شمار بیماریوں کے علاج میں معاون ثابت ہوئی ہے اور قوت مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے جس کے کوئی منفی اثرات بھی نہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے، کہ شہریوں کی صحت اور علاج معالجے پر سب سے زیادہ توجہ دیں کیونکہ کسی بھی بیماری کا علاج ممکن ہوتا ہے جس میں نجی شعبوں کا کردار بھی اہم ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments