میرانشاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں میرعلی کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو سیکورٹی اہلکار شہید، تین زخمی ہوئے ہیں، جبکی کراس فائرنگ میں بڑوخیل کا مقامی شخص گل دارعلی ولد گل جان بھی شہید ہوئے ہیں، سرکاری ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منگل کو شام نو بجے کےلگ بھگ میرعلی شہرکےقریب سیکورٹی فورسزکی گشتی گاڑی پرسڑک کے کنارے نصب شدہ ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا جس میں سپاہی اکرام اور سپاہی رضوان موقع پر شہید ہو ئے جبکہ تین زخمی ہوئے جن میں حوالدار گل شیر، لانس نائیک رفاقت اور سپاہی فہد شامل ہیں۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد کچھ دیر تک فائرنگ کی اوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ جس کے نتیجے میں مقامی شخص بھی شہید ہوئے ہیں، واقعہ کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سرچ اپریشن بھی جاری ہے،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments