جنوبی وزیرستان میں جرگہ مشران پر فائرنگ کرکے قبائی ملک کو شہید کرنے والے دو تانی قبائل کے خلاف ایکشن، پولیس نے کارروائیاں شروع کردئے

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان تحصیل توئے خلہ میں پولیس نے دوتانی قبائل کے مطلوب افراد کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں، تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوئی، پولیس نے دوتانی قبائل کے قومی عمائدین کو پکڑنے کیلئے مختلف مقامات پر کاروائیاں شروع کردی ہیں، جس میں گاؤں برغاڑے، گاوں برانڈہ، اور بازار گاؤں شامل ہیں،واضح رہیں، کہ دوتانی قبائل کی مسلح لشکر نے اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان کی قیادت میں جانے والے جرگہ پر گزشتہ دنوں حملہ کیاتھا، جس میں سلیمان خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے قومی مشر ملک کشمیر خان شہید ہوگئےتھے، دوتانی قبائل کے اس منحوس حرکت سے اگر ایک طرف پشتون روایات کی پامالی ہوئی تھی، تو دوسری جانب حکومت اور انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا گیا تھا، جس کی پاداش میں دوتانی قبائل کے قومی عمائدین کے خلاف پولیس ایکشن میں آگئی ہے، تاہم اب تک کسی کی گرفتاری کے بارے معلومات موصول نہیں ہوئی، تاہم زرائع کا کہنا ہے، کہ دوتانی قبائل کی عمائدین کی گرفتاری تک یہ عمل جاری رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں