قطر میں پشتون کمیونٹی کے صدرملک ناور خان وزیر کا قومی اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے ملاقات، کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری سے قطر کی پشتون برادری کے سربراہ ملک ناور خان وزیر نے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ہلال احمر پاکستان اسلام آباد ریجن کے کوارڈینٹر چوہدری ضیاء بھی تھے، قطر کی پشتون برادری کے سربراہ ملک ناور خان وزیر نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو شمالی وزیرستان کے درپیش مسائل سے آگاء کیا انہوں نے آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے شمالی وزیرستان سے افغانستان کو جانے والے خاندان کی مشکلات سے بھی آگاء کیا اور دیگر تکلیفات کے حوالے سے بھی باتیں کیں انہوں نے تمام مسائل نوٹ کرکے جلد حل کرنے کا یقین دلایا ملک ناور وزیر نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان کے عوام کو درپیش کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا اور ان کی فریاد اعلی حکام تک پہنچانا میری ذمہ داری بنتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے شمالی وزیرستان کے عوام کی فریاد ہر چھوٹے بڑے آفیسرز کو پہنچائی ہے اور آئندہ بھی پہنچاوں گا جب تک شمالی وزیرستان کے عوام کی مُشکلات دور نہیں ہوتی تگ ودو جاری رہے گی آخر میں ہلال احمر پاکستان اسلام آباد ریجن کے کوارڈینٹر چوہدی ضیاء نے بھی ملک ناور خان وزیر کو مکمل تعاون کی یقین کرائی ,

اپنا تبصرہ بھیجیں