پشاور( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے کورونا اقدامات کیلئے 40 لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا ۔ جس میں ایک ماہ کی تنخواہ اسپیکر مشتاق غنی اور ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی جانب سے جبکہ اسپیکر کی ہدایت پر اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسٹاف کی پانچ روز کی تنخواہ شامل ہے ۔ اپنے بیان میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کورونا وائرس کے خلاف ہم سب کو مل کر لڑنا ہے ، اللہ اور اس حضور سے دعا ہے کہ اس وائرس سے جلد ہمیں نجات ملے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments