پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل ڈیسک ) پشتو ادب کے ستارے معصوم ہرمز داوڑ اور مشرف بنگش کئ سال بعد ایک بار پھر پشتو ادب کے بازار میں بہت جلد دھوم مچانے کیلئے تیاری کررہے ہیں، مشرف بنگش کا سُریلا آواز جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان معصوم ہرمز داوڑ نے موسیقی اور معیاری شاعری میں کافی نام کمایا ہے، اور قلم سے اپنی مٹی کی خدمت کی۔ مشروف بنگش اور معصوم ہرمز داوڑ کی شہر آفاق گانا ” وزیرستان دے پختانو وطن دے ” نے ساری دنیا کے پشتونوں کے دلوں میں اب بھی زندہ ہے. البم امن میں اپکو بہت ہی معیاری شاعری موسیقی، بہترین کمپوزنگ اور مشرف بنگش اپنے جادوگر آواز میں بہت جلد ایک نیا البم ریلیز کرنے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں، معصوم ہرمز داوڑ کہتے ہیں، کہ وہ پُراُمید ہےکہ وہ ایک بار پھر اپنے مداحوں کو اپنی نئی البم کی جانب مائل کرینگے۔ معصوم اسٹوڈیو پشتون موسیقاروں، شعرائے کرام، اور فنکاروں کیلئے ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتی ہے، معصوم ہرمز داوڑ نے اس اسٹوڈیو کا سہارا لیتے ہوئے بہت سارے نئے فنکاروں کو یہاں سے میدان میں اتار کر ادب کی دنیا میں متعارف کرواکر زندگی بخشی ہے، وزیرستان کے کئی نئے سنگر نے دی خیبر ٹائمز کو بتایا ہے، کہ معصوم سٹوڈیو نے ہر وقت انہیں خوش امدید کہا ہے، جس پر وہ انکے مشکور ہیں۔ انہوں نے Masoom Hurmaz Dawar سے اپیل کی ہے، کہ اسطرح سے پشتو، ادب، موسیقی، اور نئے پشتون فنکاروں کی رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ان کی ٹیلینٹ اُجاگر کرنے کیلئے مواقع فراہم کرینگے۔ معصوم ہرمز داوڑ اور مشرف بنگش کا نیا البم معصوم اسٹوڈیو ہی سے ریلیز کیا جائیگا، جس کیلئے معصوم سٹوڈیو کے یوٹیوب چینل کے اس لنک کا سہارہ لے سکتے ہیں۔۔۔۔ MASOOM MEDIA STUDIO…... دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئےگا
: