شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے خلاف دو مقامات پر کارروائیاں

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دو کارروائیوں کے دوران پہلے خیسور کے علاقے کیتیرا میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا، تاہم حملے میں سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کیاہے۔
ایک دوسرے واقعے میں میرعلی بازار سے 2 کلومٹر مغرب کی جانب واقع پاتسی آڈہ میں نامعلوم تخریب کاروں نے سیکیورٹی پوسٹ کو بارود سے اڑادیا، حملے کے وقت اہلکار پوسٹ کو خالی چھوڑ کر چلے گئے تھے، جو عموماً رات کے وقت یہاں کوئی بھی اہلکار موجود نہیں رہتا، یہاں بھی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ اپریشن شروع کردیا۔
واضح رہے کہ اپریشن ضرب عضب کے بعد اب ایک بار پھر یہاں امن امان کے مسلے جنم لے رہی ہے، آئے روز سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا، اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات روز کا معمول بن گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں