شمالی وزیرستان کے ممبر صوبائی اسمبلی اور پشتون تحفظ مؤومنٹ کے اہم رہنما میرکلام وزیر پر قاتلانہ حملہ

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں پی کے 112 سے ممبر صوبائی اسمبلی اور پشتون تحفظ مؤومنٹ کے اہم رہنما میرکلام وزیر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں ۔ میرعلی کے قریب ان کی گاڑی پر پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے اٹومیٹیک اسلحہ سے مسلح حملہ آوروں نے پاتسی اڈہ کے قریب ان کی گاڑی پر اس وقت بے دریغ فائرنگ کی جب وہ اپنے ساتھیوں سمیت میرانشاہ سے پشاور جارہے تھے۔ حملے میں میرکلام وزیر اور ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ہوئے ان کے ساتھی اشفاق خان اور دیگر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں ۔ میرعلی  پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے، کہ ایم پی اے اور ان کے تمام ساتھی اور سیکیورٹی گارڈز حملے میں محفوظ رہے ہیں،  تاہم حملہ اوروں کی فائرنگ سے ایم پی اے کی گاڑی پر گولیاں لگ گئی ہیں، میرکلام وزیر نے رابطہ کرنے پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی یا ان کے خاندان کی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں اور مجھے نہیں معلوم کہ کوئی کیوں مجھے اس طرح قتل کرنا چاہتا ہے ۔ حملے کے بعد وہ اپنی گاڑی میں محفوظ مقام کی طرف منتقل ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں