شمالی وزیرستان میں عید کے اعلان کرنے والے غیرسرکاری رویئت ہلال کمیٹی اور چاند کے گواہان پرایف آئی آر درج کرلیا

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں شوال چاند کے سلسلے میں بنائی گئی غیرسرکاری رویئت ہلال کمیٹی اور چاند نظر آنے والے افراد جس نے آج بدھ 12 مئی کو عید کیلئے شہادتیں دی تھی کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کرلیا،
شمالی وزیرستان پولیس نے متعلقہ میرعلی پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والے ایف آئی آر میں ان تمام علما اور شوال کا چاند کی گواہی دینے والوں کے نام شامل کئے ہیں، شوال چاند ما مسلہ اس وقت متنازعہ بن گئی، جب سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں اعلان ہوگیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آئی اور آج بدھ 12 مئی کو فرضی روزہ ہوگی، تاہم شمالی وزیرستان کے ایک گاؤں میں غیرسرکاری کمیٹی نے شہادتیں موصول ہونے کے بعد آج بدھ 12 مئی کو عید کا اعلان کیا، اسی وقت جمعیت علما اسلام ( ف ) گروپ کے علما نے دوبارہ اعلان کیا، اور کہا کہ آج فرضی روزہ ہے، کمیٹی اور گواہاں کی کوئی حیثیت نہیں ہے،مختلف قسم کے اعلانات کے بعد شمالی وزیرستان کے شہری بھی شش و پنج میں مبتلا ہونے لگے، کہ اب کونسے اعلان پر عمل کیاجائے؟؟

اپنا تبصرہ بھیجیں