مہمند (دی خیبرٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند میں ڈی آیی جی مردان شیر آکبر خان اور ڈی پی او مہمند فضل احمد جان کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ، منشیات فروش و جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی خاطر ضلعی پولیس کی کارواِئیاں جاری ہیں.اس سلسلے میں ایس ڈی پی او لویر مہمند دل فراز خان اور ڈی ایس پی دلاور خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ لویر مہمند ،ایڈیشنل ایس ایچ او اعزاز خان ،سب انسپکٹر اعتبار خان،سب انسپکٹر خان رحمان ،سب انسپکٹر رضاء محمد اے ایس آی شاتون بمعہ دیگر پولیس ٹیم نےلویر پڑانگ غار کے حدود میں ہیروین فروشوں محمدا خان ،حلیم سید ،واجد کے خلاف کاروایی کرکے محمد خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے 132 ٹوکن 80 گرام ٹوٹل ہیروین اور ایک عدد پستول برآمد کیا جبکہ حلیم سید پہلے سے فرار ہوچکا تھا لیکن اسکے ڈھیرے سے درجہ ذیل اشیاء برآمد ہویے ۔
1۔ ہیروین بنانے والی مشنری و سامان
2۔ کیمکل ایک قسم 1000 گرام
3۔ کیمکل دوسرا قسم 400 گرام
4۔ ہیروین 4 کلو گرام (4000) گرام
منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ لویر مہمند میں مقدمات درج کرکے گرفتار ملزم کوحوالات منتقیل کرکے تفتیش شروع کردیا گیا ہے جبکہ فرار ملزمان بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے ۔
Load/Hide Comments