رحیم اللہ یوسفزئی کی وساطت سے ضلع مہمند میں حفاظتی کٹس و ماسک تقسیم کا عمل شروع

مہمند( دی خیبر ٹائمز)نامور معروف صحافی و تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسفزئی کی توسط سے خیراتی ادارے کے جانب سے مہمند پریس کلب میں علاقے کے مختلف فلاحی و سماجی تنظیموں میں کرونا وائرس سے بچا و کے لئے 4500 ماسک کٹس تقسیم کئے گئے. حفاظتی کٹس کی تقسیم کا مقصد غریب عوام کو ریلیف اور احتیاطی تدابیرسے آگاہی دینا ہے حفاظتی کٹس تقسیم کرنے کے موقع پررحیم اللہ یوسفزئی کے فرزند ارشد یوسفزئی اور مہمند پریس کلب کے صدر گل محمد مومند اور دوسرے سینئر ممبران موجود تھے. اس موقع پررحیم اللہ یوسفزئی کے فرزند ارشد یوسفزئی نے کہا کہ حفاظتی کٹس تقسیم کرنیکا مقصد غریب عوام کو ریلیف کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر سے آگاہی بھی دینا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم وبائی مرض سے بچاو میں زیادہ سے زیادہ انسانوں کی خدمت کرنا ہے. حفاظتی کٹس علاقے کے مختلف فلاحی ؛سماجی تنظیوں کے صدور نے وصول کئے.اس موقع پر مہمند پریس کلب کے صدر نے ارشد یوسفزئی کا علاقے کے غریب عوام کو مفت کٹس فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں