میران شاہ میں ڈینگی مچھر بچاؤ سے محکمہ صحت اور سیول سوسائیٹی کا واک

میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ڈسٹرک ھیڈکواٹر ھسپتال میرانشاہ میں محکمہ صحت اور سیول سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈینگی مچھر سے بچاو کے اگاہی مہم کے سلسلے میں خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں ڈی ایچ او شمالی وزیرستان ڈاکٹر اسرار خان، سابقہ صدر پرامیڈیکس نور مدد خان، پرامیڈیکس کے اہلکار اور سیول سوسائٹی کے لوگوں نے حصہ لیا، ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار خان نے کہا کہ واک کا مقصد عوام کو ڈینگی مچھر سے بچاو کے اختیاطی تدابیر سے آگاہی دینا مقصود ھے. پانی کو کھلا مت چوڑے مچھر مار اسپرے اور لوشن لگائیں، صفائی کا خیال رکھے گهروں دکانوں اور دفتروں میں ہفتہ وار اسپرے کریں، مچھر دانی ضرور استعمال کریں اور محکمہ صحت کے ڈینگی سے بچاو کے اختیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں