شمالی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں دو الگ الگ واقعات میں دو افراد قتل، دونوں واقعات میں بھائیوں نے بھائیوں کو قتل کردیا۔ مقامی پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ میرعلی میں قتل کے دو واقعات ہو ئے ہیں جن میں پہلا واقعہ گاؤں حیدر خیل میں پیش ایا جس میں احمد علی ولد امجد علی نے گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی گلفام ولد امجد علی کو قتل کردیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ عین اسی دوران نئے تعمیر شدہ خدی مارکیٹ میں عیسوڑی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے اپنے سوتیلے بھائی واقار احمد ولد رحمن سید کو جائیداد کے تنازعے پر گولیا ں مار کر قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔ پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرتے ہئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ شمالی وزیرستان میں حالیہ رمضان میں قتل کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں ایا ہے اور اب تک مختلف واقعات میں سیکورٹی فورسز سمیت 33افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 38کے قریب زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments