پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے دوسرا مہینہ ہونے کے باوجود نئے تعینات ہونے والے 1200 ڈاکٹرز اور ڈینٹل سرجنز کو ابھی تک تنخواہ نہیں دی گئی کورونا کے خلاف لڑنے والے میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کی تنخواہیں جاری نہ ہونے سے مایوسی پیدا ہو گئی ہے تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال اور ویریفیکیشن تنخواہیں جاری نہ ہونے کی وجہ بتائی جا رہی ہے ویریفکیشن کے عمل میں دو سے تین مہینے مزید لگ سکتے ہیں، مزید بغیر تنخوا کے ڈیوٹی نا انصافی ہے. پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ 1200 ڈاکٹرز کو جلد تنخواہیں دی جائیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments