پشاور( دی خیبر ٹائمز ڈیسک )خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کروناوائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹروں ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تعداد میں تشویش ناک حدتک اضافہ ہو گیا ہے خیبر پختونخوا میں 39، سندھ میں 45، پنجاب میں 44، اسلام آباد میں 15، بلوچستان میں 20، آزاد کشمیر میں 4، گلگت بلتستان میں 2طبی و نیم طبی عملہ 16اپریل تک کی جانے والی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کا شکار ہے چند روز قبل پریس کانفرنس کرنے والے ڈاکٹرز بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ملک بھر کے ڈاکٹروں نرسوں اور طبی عملے میں کورونا وائرس کی تشویشناک حد تک تیزی سے اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس وقت وقت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے زیادہ تر ڈاکٹر، نرسنز اور نیم طبی عملہ یا تو مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہے یا پھر اپنے گھروں اور ہاسٹلز میں سیلف آئسولیشن میں ہے۔ پاکستان بھر میں اس وقت 90 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ ملک کے مختلف اسپتالوں کے 60 سے زیادہ پیرامیڈکس اور دیگر عملہ کورونا وائرس سے متاثر ہو گیا ہے، اس کے علاوہ ملک بھر میں اس وقت 30 نرسز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 2 مہینوں میں 2ڈاکٹر اور ایک نرس کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments