مردان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنت کمشنر مردان نور زلی خان کی چارسدہ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں اور بازاروں میں کااروائیاں کی گئیں، پٹرول پمپوں اور اشیاء خوردنوش کی دکان اور کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کا معائنہ کیا۔
انتظامیہ نے پٹرول پمپوں پر پٹرول کا گیج اور سرکاری مقرر کردہ ریٹ اور قصائیوں اور دکانداروں کے پاس سرکاری نرخنامہ کے مطابق فروخت کی چیکینگ کی جبکہ سرکاری مقرر کردہ ریٹ سے زائد پر پٹرول کی فروخت پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔
مذید ایڈیشنل اے سی نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک دکان کو سیل کر دیا جبکہ کئی پر جرمانہ عائد کیا۔ دکانداروں کو سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی،