مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مسلم لیگ ن میں اندرونی اختلافات کے سنسنی خیز انکشافات

پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے صوبائی ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے، کہ آرٹیکل 6 اور پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے اندرونی خلفشار کا نتیجہ ہے ، نواز شریف اور مریم نواز کیمپ شہباز شریف کا دھڑم تختہ چاہتے ہیں، پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کا فیصلہ اندرونی کشمکش کی غمازی کرتا ہے، ان کا کہنا تھا، کہ مریم نواز شہباز شریف سے اس قسم کے انہونی فیصلے کرواکر شہباز شریف کے اقتدار کا خاتمہ چاہتی ہے، جبکہ موجودہ فیصلے میں بھی نواز شریف اور انکی صاحبزادی راج کماری کی چھاپ واضح نظر آتی ہے، دوسری جانب مسلم لیگ ن کے اندر اقتدار کی لڑائی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے، کوئی ذی عقل شخص اس قسم کے فیصلے نہیں کرسکتے ہیں، ملک میں مکمل اندھیر نگری اور چوپٹ راج قائم ہے، بیرسٹر سیگ کا کہنا ہے، کہ غداری کے مرتکب دوسروں پر غداری کے مقدمات چلانے کی بات کررہے ہیں، عوام نے 8 فروری کو فیصلہ سنایا ہے کہ کون کون غدار اور کون محب الوطن ہے، 8 فروری کو عمران خان ملک کا مقبول ترین لیڈر اور پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت کے طور پر ابھری ہے، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد سب سے بڑا غدار چیف الیکشن کمشنر ہے، سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے اور ڈان لیکس والے دوسروں کو غدار کہتے ہیں، شریف خاندان کے خون میں غداری رچ بسی ہوئی ہے، اس وقت آرٹیکل 6 کے سب سے زیادہ مستحق شریف خاندان اور چیف الیکشن کمشنر ہیں، شریف خاندان کو عمران فوبیا ہوگیا ہے، سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں پر جعلی حکومت کو سبکی ہوئی، اب پی ٹی آئی پر پابندی اور غداری کے معاملے پر پھر سے منہ کی کھانی پڑیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں