پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے کورونا وائرس کے مزید 39 مریض رپورٹ کرلئے گئے جس سے صوبے میں مریضوں کی تعداد 1276 تک پہنچ گئی 7 مزید مریض انتقال کر گئے مرنے والوں کی تعداد 74 ہوگئی۔ 35 مریض صحت یاب ہوگئے حت یاب ہونے واالوں کی تعداد 302 تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے 17، نوشہرہ اور خیبر سے دو دو، بونیر سے تین، دیر بالا سے چار، شانگلہ سے ایک، چترال سے تین، باجوڑ سے ایک، مانسہرہ سے دو، کوہاٹ سے تین، کرک سے ایک مریض رپورٹ کئے گئے ہیں۔ پشاور میں 6 اور مالاکنڈ میں ایک مریض انتقال کر گئے ہیں۔تفتان اور طورخم سرحدوں اور بین الاقوامی پروازوں سے اب تک صوبے آنے والے 1485 افراد میں 1007 قرنطینہ میں ہیں ۔
صوبے میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 302 ہو گئی ہے، پشاور کورونا کے نشانے پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد جانبحق ہوئے گزشتہ تین دنوں کے دوران پشاور میں 15 افراد کورونا وباء کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔
Load/Hide Comments