بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں کے منڈان پولیس کا ملزم کے خلاف چھاپہ اور فائرنگ کے دوران عالم دین خاتون قتل کو بھی گولی مارکر ہلاک کردیا، ورثاء نے لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے سامنے رکھ کر بنوں ڈی آئی خان روڈ بلاک کر دیا روڈ بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا،
مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ جس ملزم کی رفتاری کیلئے چھاپہ مارا جانا تھا، اُس ملزم نے عدالت سے بی بی اے بھی کنفرم کی ہے، بی بی بی کنفرم ککرنے کے باوجود بھی بنوں پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر پر فائرنگ کر دی جس سے حافظہ قرآن ( عالم دین ) خاتون بدوران تلاوت شہید کر دی گئی ہے، پولیس نے اگر ملزم کے خلاف کارروائی کرنے ہے تو انہیں ان کے ساتھ کوئی عرض نہیں تاہم اس دوران گھر پر فائرنگ اور خاتون کا قتل ان کی سمجھ سے بالاتر ہے، پولیس عوام کی حفاظت کیلئے ہوتی ہے اب ہم مزید بغاوت پر مجبور ہوگئے ہیں،
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے، کہ اس نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنی بیوی پر خود گولی مارکر قتل کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ منڈان بنوں میں خاتون کو قتل کرنے کا مقدمہ ان کے خاوند کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، مبینہ قاتل پولیس کو بھی دیگر کسز میں مطلوب تھا۔
