پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے تدریسی ہسپتال ایل آر ایچ سے 33 کورونا کے مثبت مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 8 مشتبہ اور 23 نیگیٹیو مریضوں کو بھی ضروری علاج مہیا کر کے فارغ کیا گیا ہے. ایل آر ایچ میں کورونا کا سب سے پہلا کیس 18 مارچ کو داخل کیا گیا تھا، فی الوقت ایل آر ایچ کے کورونا کمپلیکس میں کُل 52 مریض داخل ہیں جن میں 39 پازیٹیو جبکہ 13مشتبہ کیسز داخل ہیں، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا ہے کہ سخت حالات میں ڈاکٹروں، دیگر طبی عملے اور سپورٹ سٹاف کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments