سپیکرصوبائی اسمبلی اور وزیراعلی خیبرپختونخواکامصروف ترین دن :

پشاور (دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) ایبٹ آباد اور ہزارہ کے عوام کو کرونا وائرس سے بچانے اور اس سلسلے میں انتہائی اہم ٹیسٹینگ مشین پی سی آر کا ایوب میڈیکل کمپلیکس میں باقاعدہ افتتاح کیا گیا. سپیکر مشتاق غنی اور ایم این اے علی خان جدون کی ذاتی کاوشوں اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے بروقت اقدامات کی بدولت پی سی آر ٹیسٹنگ مشین نہ صرف کم ترین وقت میں لایا گیا بلکہ اس کو انسٹال بھی کردیا گیا ہے جو کہ آج سے ٹیسٹ شروع کردیگا. اس موقع پر محکمہ صحت اور اے ایم سی کے حکام نے وزیر اعلی محمود خان اور سپیکر مشتاق غنی کو پورے ہزارہ ریجن و ضلع ایبٹ آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد, ان کیلئے کئے گئے اقدامات اور صحت سے متعلق کام کرنے والے افراد کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر مکمل بریفنگ دی جس پر وزیر اعلی نے اطمینان کا اظہار کیا.
وزیر اعلی محمود خان و سپیکر مشتاق غنی نے کنج گراونڈ میں قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ بھی کیا اور وہاں ڈاکٹروں اور صحت کے دیگر سٹاف کو سلام پیش کرنے کی تقریب میں شرکت کی. وزیر اعلی محمود خان و سپیکر مشتاق احمد غنی نے قرنطینہ مرکز میں دن رات فرائض منصبی انجام دینے والے ڈاکٹروں نرسز و پیرا میڈیکس سٹاف کو سلام پیش کیا.
علاوہ ازیں وزیر اعلی محمود خان و سپیکر مشتاق غنی نے ایبٹ آباد میں پاکستان کے پہلے پولیس سکول آف انٹیلینجس کے ایکڈیمک بلاک کا بھی افتتاح کیا جو کہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا سکول ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں