کورونا، بنوں کی بڑی مساجد سے قالین ہٹالئے گئے

بنوں(دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک)کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ‏مسجد جعفر اور مسجد حق نواز سمیت بڑی مساجد میں علماء کنونشن کے فیصلوں کی روشنی میں مقامی علماء کی مشاورت سے تمام قالین ہٹا دیے گئے ۔ روزانہ جراثیم کش سپرے کا بندوبست اور نمازیوں اور صفوں میں مطلوبہ فاصلے کو یقینی بنانے کے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے علماء حضرات کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ انشاء اللہ اسی طرح حکومت کیساتھ تعاون جاری رہا تو ہم مل کر جلد ہی اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں