جنوبی وزیرستان میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 5 بچے شدید زخمی

جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان میں تحصیل لدھا کے علاقے سپین خڑائی وارزہ آشنگی میں کھلونا نما بم پھٹنے سے کھیلتے ہوئے 5 بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں، مقامی طورپر معقول انتظام نہ ہونے کے باعث زخمی بچوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے کیلئے علاقے سے روانہ کردئے ہیں،
زخمی ہونے والے بچوں میں سید آیاز ولد حیات اللہ ، قاضی احمد، ولد اکرام اللہ، محمود ولد ولد اکرام اللہ، جمیل خان ولد زرمد، شاہ فیصل ولد زرمد شامل ہیں، سرکاری زرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں میں 7 سال سے لیکر 12سال تک کے بچے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں ایسے کھلونا نما بم پھٹنے سے ابھی تک ایک سو سے زائد بچے جسمانی طور پر معزور ہوچکے ہیں، سیکیورٹی فورسز بھی ان بموں کے خاتمے کیلئے کوشش کررہی ہے، ان واقعات اور بچھائے گئے ان بموں کے خاتمے کیلئے پشتون تحفظ مؤومنٹ کا مسلسل جدوجہد جاری ہے، تاہم اس کا اب تک مناسب خاتمہ نہ ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں